ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دیوالی کی آتش بازی سے 20 سے زائد افراد متاثر ؛ بنگلور میں ساتویں جماعت کی طالبہ شاہدہ بانوبینائی سے محروم

دیوالی کی آتش بازی سے 20 سے زائد افراد متاثر ؛ بنگلور میں ساتویں جماعت کی طالبہ شاہدہ بانوبینائی سے محروم

Wed, 07 Nov 2018 18:55:20  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔7؍نومبر(ایس او نیوز) دیوالی تہوار میں آتش بازی پر سپریم کورٹ اور ریاستی حکومت کی پابندی بھی شاید اس بار اس قدر موثر نہیں ہوپائی جیسا کہ ہونا چاہئے۔یہی وجہ ہے کہ آتش بازی کے سبب شہر میں 20 سے زائد لوگوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے، جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ کل شام آتش بازی کے دوران ڈی جے ہلی پولیس تھانے کے حدود میں ٹیانری روڈ کی ساکن ساتویں جماعت کی طالبہ شاہدہ بانو(13) سال کی آنکھیں شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔ اس کی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے بتایاہے کہ شاید اس بچی کی بینائی جاتی رہی ہے۔

دوسرا واقعہ بمن ہلی علاقے میں پیش آیا ،جہاں گھر کے باہر آتش بازی میں مصروف ایک بچی 6 سالہ دیویا کی آنکھیں زخمی ہوگئیں۔اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ، یہاں ڈاکٹروں نے بتایاکہ اس کی آنکھیں ضائع ہوچکی ہیں۔ دونوں بچیوں کا علاج منٹو اسپتال میں کیا جارہاہے۔ ڈاکٹروں نے دونوں کی سرجری کی ہے۔ آتش بازی کے سبب زخمی مزید سات مریضوں کو منٹو میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر دس زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں بشمول نارائن نیرالیہ ، شنکر آئی اسپتال وغیرہ میں داخل کروایا گیا ہے۔


Share: